اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2022, 5:00 PM IST

ETV Bharat / city

Leech Therapy In Kashmir: کشمیر میں قدیم طرز علاج کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان

گزشتہ چند برسوں سے وادیٔ کشمیر میں لوگ قدیم طرز علاج کی طرف پھر سے رخ کر رہے ہیں۔ ہڈیوں اور جوڑوں کی تکالیف، معدے، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکالیف میں مبتلا افراد یونانی طریقۂ علاج اپنانے کو ترجیج دے رہے ہیں۔ Leech Therapy In Kashmir

وادی کشمیرمیں قدیم طرز علاج کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان
وادی کشمیرمیں قدیم طرز علاج کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان

نوروز کے موقع پر جہاں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز ہوتا ہے اور موسم بہار دستک دیتا ہے۔ وہیں کشمیر میں صدیوں سے اس روز لوگ لیچ تھیرپی کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ لیچ یعنی جونک کو مختلف امراض کی دوا تصور کیا جاتا ہے۔ قدیم یونانی طرز علاج کے مطابق جونک انسانی بدن پر بیٹھ کر جسم سے گندہ اور آلودہ خون چوس لیتے ہیں اور اس طرح سے انسان کو کئی امراض سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔نوروز کے موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد لیچ تھیرپی کےلیے مختلف مراکز کا رخ کرتے ہیں، جونک پانی میں تیرنے والا ایک کیڑا ہے جو خون کو چوس لیتا ہے، آدمی کے جسم کے کسی حصہ میں یا زخم میں فاسد خون بھر جاتا ہے تو اس فاسد مادہ کو نکلوانے کے لیے جونک لگوایا جاتا ہے۔Leech Therapy In Kashmir

وادی کشمیرمیں قدیم طرز علاج کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان


یونانی ماہرین کا ماننا ہے کہ جونک کے لعاب میں شامل کیمیائی مادے جسم میں داخل ہوتے ہیں، یہ کیمیائی مادے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں، ماہرین، جونک لگوانے کو نفع بخش مانتے ہیں۔ یہ طرز علاج جلد کی بیماریوں، امراض چشم، تنائو و نفسیاتی بیماریوں، اعصابی نظام کے مسائل اور سوزش کیلئے کارگر ہے، ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پُرانے طرز علاج کو اپنانے میں بھارت عالمی سطح پر دیگر ممالک سے آگے ہیں۔ ایسے میں نئی تکنیک کو متعارف کر کے مرکزی حکومت کے تعاون سے ہسپتالوں میں آیوش یونیٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

  • مزید پڑھیں: نوروز کے دن لیچ تھیراپی کے ذریعہ علاج کا رواج


گزشتہ برسوں کے دوران قدیم طرز علاج اپنانے والوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب یونانی میں اعلی ڈگری یافتہ ڈاکٹروں کی اچھی خاصی تعداد بھی سامنے آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details