اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against PWD Department: امرناتھ تا راجپورہ سڑک کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار - راجپورہ عوام نے مفرور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا

منڈی بڈھا امرناتھ تا راجپورہ سڑک کا کام گزشتہ کئی دنوں سے شد و مد سے جاری تھا، لیکن کچھ روز قبل سڑک کی کھدائی کے کام کو ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار Contractor Ran Away ہوگیا۔

امرناتھ تا راجپورہ سڑک کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار
امرناتھ تا راجپورہ سڑک کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار

By

Published : Dec 23, 2021, 7:52 PM IST

سڑک کا ادھورا کام چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار Contractor Ran Away ہونے کے بعد راجپورہ کے عوام نے سخت غصہ کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ادھورے کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Rajpura People Protest Against PWD Department بھی کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ امرناتھ سے گذرنے والا یہ راستہ پانچ پنچایتوں کو جوڑتا ہے جبکہ اس راستہ سے راجپورہ، بلنائی، مہارکوٹ، گھوڑے نک وغیرہ کے عوام گذرتے ہیں۔

امرناتھ تا راجپورہ سڑک کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے نئی سڑک بنانے کےلیے پرانی سڑک کو بھی ختم کردیا جس کی وجہ سے سڑک پوری طرح تباہ ہوگئی اب لوگوں کو یہاں سے گذرنے کےلیے بہت زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عام راہگیروں کے علاوہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Awareness campaign on water conservation: ڈاک بنگلو منڈی میں پانی کے تحفظ سے متعلق شعور بیداری مہم

مقامی افراد محمد اسلم اور محمد رفیق نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلی آفیسران سے فوری طور پر ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے محکمہ اور انتظامیہ سے سڑک کو فوری تعمیر کرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے حالات میں اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے اور کوئی جانی نقصان ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details