Covid -19 Surge & Snowfall in Kashmir: ہنگامی حالات کے پیشِ نظر صحت محکمہ کے ملازمین کو چھٹی نہ دینے کا حکم - health department employees leave canceled
ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmir نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر بغیر ایمرجنسی کے ملازمین کو چھٹی نہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ Covid -19 Surge & Snowfall in Kashmir
وادیٔ کشمیر میں کورونا وائرس Corona Cases In J&K کے مثبت معاملات میں اضافے اور بھاری برفباری Snowfall In Kashmir کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کے مدنظر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بغیر ایمرجنسی کے ملازمین کو چھٹی نہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmir نے تمام اضلاع کے متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ بغیر ایمرجنسی کے نان گزیٹیڈ ملازمین کی کسی بھی قسم کی چھٹی منظور نہ کریں جب کہ گزیٹیڈ افسران سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ چھٹی کی درخواست ڈائریکٹوریٹ نہ بھیجیں۔
جاری کردہ سرکیولر میں سبھی چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور بلاک میڈیکل افسران پر زور دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ اور برفباری کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ وہیں اسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی اور نیم طبی عملے کو تیار رکھیں تاکہ بیماروں کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کی سہولیات بہتر انجام دی جاسکیں۔
- یہ بھی پڑھیں:Corona Cases Rises In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں پھر سے ہورہا ہے اضافہ
اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے بلاک میڈیکل افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ افسران سے کہا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال میں بہتری آنے تک اپنے اپنے اسٹیشن کو چھوڑ کر نہ جائیں اور وہ اپنے متعلقہ تعیناتی مقامات پر ہی موجود رہیں۔