اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر میں لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں، کئی ڈھانچے کئے گئے مسمار - latest drive lawda

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انہدامی کارروائی کوجارہی رکھتے ہوئے جھیل ڈل کے آس پاس اور گرین بلیٹ میں بنائے جارہے غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا ہے۔

لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، کئی ڈھانچے کئے گئے مسمار
لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، کئی ڈھانچے کئے گئے مسمار

By

Published : Aug 10, 2021, 2:36 PM IST

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے سعد کدل، عشائی باغ، کہن کھن، ڈلگیٹ اور خواجہ باغ تیل،مسکین باغ اور رعناواری علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز تھے۔

لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، کئی ڈھانچے کئے گئے مسمار

اس انہدامی کارروائی میں کلوال محلہ رعناواری میں دو دکانیں اور مسکین باغ میں ایک اور تین منزلہ عمارت کو موقع پر ہی مسمار کر دیا۔

اس انہدامی کارروائی میں لاوڈا کی خلاف ورزی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی مجسٹریٹ، ایس ڈی پی خانیار اور رعناواری کے علاوہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور بنائے جارہے ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی زیر تعمیر دکانوں کو بھی لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کو عمل میں لاکر منہدم کیا۔

مزید پڑھیں:سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، کئی ڈھانچے مسمار

ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو اپنی کارروائی انجام دینے کے دوران کئیمزکورہ علاقے میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details