سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کو جارہی رکھتے ہوئے جھیل ڈل کے آس پاس اور گرین بلیٹ میں DAL LAKE GREEN ZONE BELTغیر قانونی طریقے سے تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچے مسمار کیے ہیں۔
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ Enforcement Wing LCMA نے لشکری محلہ شاملی،فور شور روڑ اور فرینڈس کالونی شالیمار علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز تھے۔
مزکورہ علاقوں میں 14 کنکریٹ بلاک، یک منزلہ 2 ڈھانچوں، 2 منزلہ 4 ڈھانچوں اور کمپاؤنڈ کے علاوہ ایک ٹین شیڈ کو بھی منہدم کیا ہے۔
ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے ۔