اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیاحتی مقام 'یوسمرگ' کا رخ سیاح کیوں نہیں کر رہے

یوسمرگ کی سرسبز و شادابی ہرے بھرے جنگلات سیاحوں اپنی جانب راغب کرتے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس قدر بیش بہا قدرتی مناظر سے مالا مال ہونے کے باوجود سیاح اس کا رخ صرف اس لیے نہیں کرتے کیونکہ یہاں انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن میں خاص طور پر یہاں موبائل نیٹ ورک کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

سیاحتی مقام یوسمرگ کا رخ سیاح کیوں نہیں کر رہے
سیاحتی مقام یوسمرگ کا رخ سیاح کیوں نہیں کر رہے

By

Published : Sep 1, 2021, 6:28 PM IST

وادی کشمیر کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی سے مالا مال کیا ہے۔ وادی کشمیر کا چپہ چپہ قدرت کی بےپایاں نعمتوں سے مالا مال ہے۔ کشمیر میں ایسی وادیاں ہیں جو سیاحوں کو کشمیر کی جانب کھینچ لاتے ہیں، بڈگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ اس کی تازہ مثال ہے۔

سیاحتی مقام 'یوسمرگ' کا رخ سیاح کیوں نہیں کر رہے

یہاں کی سرسبز و شادابی ہرے بھرے جنگلات سیاحوں اپنی جانب راغب کرتے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس قدر بیش بہا قدرتی مناظر سے مالا مال ہونے کے باوجود سیا حوں کو یہاں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ جن میں خاص طور پر یہاں موبائل نیٹورک کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت مقام پر آکر وہ پوری طرح دنیا سے کٹ جاتے ہیں، کیونکہ یہاں موبائل ٹاور نہ لگائے جانے کے سبب انہیں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔

سیاحوں کو جموں و کشمیر کی جانب راغب کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ وہ یہاں سیاحوں کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہے ہیں، لیکن یوسمرگ کی حالت دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیپر ماشی آرٹسٹ نے کپڑے پر سرینگر کا پرانا نقشہ بنا دیا

ای ٹی وی بھارت نے جب یوسمرگ میں تعمیر و ترقی اور نیٹورک کے فقدان کے حوالے سے ڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹر جی این اتو سے بات کی تو انہوں نے یقین دلایا کہ 'یہاں بہت جلد نیٹورک اور دیگر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی، جس کے بعد زیادہ سے زیادہ سیاح یوسمرگ کا رخ کریں گے۔ یوسمرگ جیسے سیاحتی مقام کی جانب انتظامیہ کو توجہ دینی چاہئے تاکہ یہاں مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ ملک و بیرون کے بھی سیاح یہاں کا رک کریں تاکہ یہاں سیاحت کو فروغ ملے۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details