مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر سیاحتی لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کی دلکش اور دلفریب سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ، پہلگام، دودھ پتھری بہار و سرما کے موسموں میں اپنے حسن سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز بن جاتے ہیں۔
وسطی کشمیر کی مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ کی بات کی جائے تو قدرت نے اس جگہ کو بھی حسن و جمال سے مالامال کیا ہے۔ یہاں موسم بہار میں گھنے جنگل، سرسبز میدان اور موسم سرما میں برف سے لپٹے ہوئے جنگل اور اور میدان دل کو چھو لینے والے مناظر پیش کرتے ہیں۔
یوسمرگ میں موسم بہار میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے مگر جب برف باری کا موسم آتا ہے تو سیاحوں کی آمد تقریباً بند ہوجاتی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت برابر ذمہ دار ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ یہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ علاقے کے مختلف مسائل میں نیٹورک کا مسئلہ سرفہرست ہے۔
انہوں کا مزید کہنا ہے کہ جب یہاں پر باہر کے سیاح آتے ہیں تو نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان رہتے ہیں۔ نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سہولیت کا بھی یہاں فقدان ہے جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈپارٹمنٹ کی طرف سے چند سنو بائکز لائی گئیں، جس سے مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔ مگر جب وہ ان بائکز کی سواری کرنے کے بعد آن لائن پیمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ نیٹورک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں رقم کی ادائیگی نہیں کر پاتے ہیں۔ Yousmarg, Doodpathri Without Mobile Connectivity, ATM Services
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ جب سہولیات مہیا ہوں گی تو سیاحوں کا آنا جانا خود بخود بڑھ جائے گا جس کے لیے ضلع انتظامیہ کو غور و غوض کرنے کی ضرورت ہے۔