گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعہ کے روز زیر تعمیر زوجیلا سرنگ میں چٹان کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک Laborer Dies in Zojila Tunnel ہوگیا۔
حکام کے مطابق 35 سالہ جہانگیر وانی ولد عبدالغنی ساکن بانہال دوپہر کے وقت زوجیلا ٹنل کے تعمیراتی کام کے دوران ایک چٹان سے ٹکرا گیا۔
اگرچہ زخمی مزدور کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس کی حالت نازک قرار دے کر شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا لیکن وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔