سرینگر:وادی کشمیر میں جہاں نوجوان مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں، وہیں یہاں کے بچے اب روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دیگر کھیلوں میں بھی اپنے ہنر اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔
14 سالہ لبیب فیروز جو کہ مارشل آرٹ کے کھلاڑی ہیں۔ لبیب اپنے کوچ کی نگرانی میں کڑی مشقت کرکے آنے والی چمپئین شپ کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔
اس ہونہار لڑکے نے کم عمری میں ہی ووشو پین چاک سائلاٹ اور کک بوکسینگ میں اب تک متعدد ریاستی اور قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کئی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔Young Martial Art Player Labib Feroze From Srinagar
لیب فیروز کا تعلق سرینگر کے راج باغ علاقے سے ہے۔ کچھ الگ کرنے اور کھیلوں میں ہی اپنے مستقبل کو سنوانے کی چاہ نے ہی اس سے مارشل آرٹ کھیل کی طرف راغب کیا۔
بہترین کوچنگ اور دیگر سہولیات میسر ہونے کے ساتھ ساتھ لبیب نے اپنی لگن، محنت اور دلچسپی سے نہ صرف اس کھیل میں کافی کم وقت میں نام کمایا، بلکہ ملکی سطح پر کئی انعامات بھی حاصل کیے، جس بنا پر لبیب کو ینگ ایچیورس Young Achievers Award ایواڈ سے بھی نوازا گیا۔
لبیب نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور یہ وقت کا بہتر تعین کر کے اپنی پڑھائی کے علاوہ مارشل آرٹ کی پریکٹس بھی اپنے کوچ کی نگرانی میں برابر کر رہے ہیں۔