اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kitchen Gardens in Kashmir سرینگر میں کچن گارڈن کا بڑھتا رجحان - مختلف اقسام کے سبزیوں کو اگانے رجحان

کشمیر کے لوگ اپنے کچن یا چھت والے باغات میں مختلف اقسام کی سبزیاں اگاتے ہیں۔ جن کے پاس جگہ دستیاب نہیں ہیں وہ صرف کدو اور بیگن اگاتے ہیں جب کہ کئی لوگ ٹماٹر،آلو اور ساگ جیسی سبزیاں اگاتے ہیں۔ kitchen Garden Saplings Surges in Srinagar

کچن گارڈن
کچن گارڈن

By

Published : Sep 4, 2022, 12:30 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مکانوں کے آس پاس کھلی جگہوں پر سبزیاں اگانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگوں نے تازہ کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنے کے لیے کچن گارڈن کا رخ کیا ہے اور ہنگامی حالات جیسے کووڈ، لاک ڈاؤن میں درپیش اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ Kitchen Gardens in Kashmir

کچن گارڈن

لوگ اپنے کچن یا چھت والے باغات میں مختلف اقسام کی سبزیاں اگاتے ہیں، اگر جن کے پاس جگہ دستیاب نہ ہو تو صرف کدو اور بیگن اگاتے ہیں، جب کہ کئی لوگ ٹماٹر،آلو اور ساگ جیسی سبزیاں اگاتے ہیں،جن کے پاس جگہ کی فراورانی ہوتی ہے تو وہ مختلف اقسام کی سبزیاں اگاتے ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت چودھری محمد اقبال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نہ صرف سرینگر بکلہ خطہ بھر میں سبزیاں اگانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال محکمہ کی طرف سے وادی کشمیر میں 2.5 کروڑ پودے لوگوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔

محکمہ زراعت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر میں لوگوں نے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے باغات (پارکس) کو کچن گارڈن میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان نے لوگوں کو اپنی زمین سے سبزیاں اگانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان نے لوگوں کو اپنی زمین سے سبزیاں اگانے میں مدد کی ہے،ہر کوئی سبزیوں کی دستیابی، تازی سبزیوں کے بارے میں فکر مند ہے کیونکہ یہ ہماری روزمرہ کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہیں۔"

اپنے باغات کو کچن میں تبدیل کرنے والوں نے کچھ وجوہات بتائی ہیں،کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے یہ اس وقت کیا جب وہ کوورنا وائرس کے باعث گھروں میں قید تھے۔ شہر کے لوگوں کی اکثریت نے اپنے باغات کو کچن گارڈن میں تبدیل کرنے کی وجہ لاک ڈاؤن اور شٹ ڈاؤن کو بتایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details