اردو

urdu

ETV Bharat / city

Farooq abdullah On Target Killing جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب تک ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا، فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب تک وادی میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ Farooq abdullah On Target Killing

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 17, 2022, 4:37 PM IST

Updated : Oct 17, 2022, 4:46 PM IST

ریاسی: فاروق عبداللہ پارٹی رہنما بابو رام کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کے لیے ریاسی پہنچے تھے۔ اسی دوران انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاسی بابو رام کی موت کے بعد پہلی مرتبہ یہاں آیا ہوں ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لیے۔

جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا، فاروق عبداللہ

ٹارگیٹ کلنگ پر انہوں نے کہا کہ یہ کبھی بند نہیں ہوگا جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب تک کبھی نہیں بند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے بہت شور کرتے تھے کہ 370 کی وجہ سے ٹارگیٹ کلنگ ہورہی تھی پھر اب 370 کے منسوخی کے بعد لوگوں کی موت کیوں ہورہی ہے۔اس کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے حالات بہتر ہوتے تو بے قصور پنڈت مارا نہیں جاتا۔

Last Updated : Oct 17, 2022, 4:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details