سرینگر:سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ناتش شکیل وانی 16 اپریل کی دوپہر کام کی غرض سے گھر سے نکلا تھا، تب سے واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے نوجوان سے واپس آنے کی اپیل کی ہے۔Family Urges Missing Son To Return Home
ناتش شکیل کے گھر میں اس وقت غم کا ماحول ہے۔ لواحقین کے مطابق نتیش کی گمشدگی کے بعد اس کی والدہ کا رو رو کے برا حال ہے۔ اہل خانہ نے ناتش سے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔ وہ اس کی جدائی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔