پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عاشق احمد نے حالیہ پولیس حراست میں مارے گئے استاد رضوان احمد کی قتل کی مذمت کی۔
'بے گناہ نوجوانوں کو جیلوں میں ہلاک کرنا سراسر ناانصافی' - KCCI PRESS CONFERENCE IN SRINAGAR
ریاست جموں و کشمیر کے سرینگر میں آج کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کشمیر تاجروں کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس
انہوں نے کہا کہ 'کشمیر کا ہر فرد اب اپنے آپ کو یہاں غیر محفوظ محسوس کررہا ہے کیونکہ ہمارے بے گناہ نوجوانوں کوبلا وجہ گرفتار کرکے جیلوں میں مار دیا جاتا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے'۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے کیس کی مجسٹریٹ انکوائری کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
Last Updated : Mar 24, 2019, 12:29 AM IST