کٹھوعہ پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس کے بعد پولیس اسٹیشن کو سیل کرکے سینیٹائز کیا جارہا ہے۔
کٹھوعہ: دو پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت - پولیس اہلکاروں کا ٹیسٹ
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں دو پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد پولیس اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا ہے۔
کٹھوعہ: دو پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت
ایس ایس پی کٹھوعہ شیلیندر مشرا نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں تعینات پولیس اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے 250 افراد کا ٹیسٹ کروایا ہے اس میں تین معاملے مثبت آئے ہیں۔جس میں آج دو پولیس اہلکاروں کی پازیٹیو رپورٹ موصول ہوئی ہے جب کہ کچھ دنوں سے پہلے آئی آر بٹالن کے جوان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔