جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے نوجوان مرسلین ایوب نے شعر و شاعری، مناجات، غزل اور مثنوی سے ہٹ کر ایک کتاب تحریر کرنے کا فیصلہ کیا اور رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو انگریزی میں تحریر کیا۔ مرسلین نے نہ صرف حضرت محمدﷺ کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالی بلکہ خلفائے راشدین کی سیرت پر بھی اپنا قلم اٹھایا۔
کشمیری نوجوان نے ’لاٸف آف پرافٹ محمدﷺ‘ تحریر کی
وادیٔ کشمیر میں زندگی کے دیگر شعبوں کے علاوہ نوجوان اب علم و ادب کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوارہے ہیں، جو وادی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
مرسلین نے ’لاٸف آف پرافٹ محمدﷺ‘ کے عنوان پر انگریزی میں کتاب تحریر کی جس میں پیغمبر اسلامﷺ کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اس میں آپﷺ کی پیدائش سے وصال تک کے اہم واقعات کو کتابی شکل دی گئی۔ مرسلین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ شاعری، مثنوی و دیگر کتابوں کو تحریر کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں تاہم انہوں نے حضرت محمدﷺ کی سیرت پاک کے علاوہ خلفائے راشدین کے حالات زندگی سے لوگوں کو واقف کروانے کا فیصلہ کیا۔
- یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے شار شالی، پانپور میں عوامی دربار کا انعقاد
مرسلین، ضلع پلوامہ میں لاجورہ گاؤں کے ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد پیشے سے ایک زمیندار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے پڑھائی کا شوق تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے ایک کتات سیرت النبیﷺ تحریر کرنے کا فیصلہ کیا۔ مرسلین نے کہا کہ ان کی کتاب اب منظرِ عام پر آچکی ہے۔
TAGGED:
Prophet Muhammad