یوکرین میں جنگ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی حالت State of Emergency in Ukraine کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کیف نے شہریوں کو روس چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے اس کے علاوہ یوکرین کی پارلیمنٹ نے 351 روسیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ Ukraine Russia Tension
روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کے پیش نظر وہاں زیر تعلیم تقربیاً 180 کشمیری طلبہ کے والدین کافی پریشان اور الجن میں ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمرات سے تمام طلبہ کو ہنگامی بنیادوں پر واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں،وہیں طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کو ویڈیو بھیج کر وہاں کی صورتحال کے حوالے سے جانکاری دی۔
مزید پڑھیں:Russia Attacks Ukraine: چالیس سے زائد یوکرینی فوجی اور تقریبا دس شہری ہلاک: یوکرینی صدر
ایسے ہی خیالات دیگر طلبہ نے بھی ظاہر کیے ہے۔
وہیں سرینگر کے رہنے والے عرفان احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ "میرا بیٹا یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور میں پریشان ہوں کیونکہ میرا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔"
اُن کا کہنا ہے کہ"یوکرین میں زیر تعلیم تمام طلبہ کے والدین نے پریس انکلیو سرینگر میں جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام کشمیری طلبہ کی بحفاظت واپسی لانے کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جائے۔"