اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rahul Bhatt Murder: کشمیری پنڈتوں نے موم بتی جلا کر راہل بھٹ کو خراج عقیدت پیش کیا - مظاہرین نے موم بتیاں جلاکر احتجاج کیا

احتجاجی مظاہرین جو مسلسل احتجاج کر رہے ہیں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ہمارے پاس اب تک نہیں آئے، یہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ Candlelight Protest Over Killing Of Rahul Bhat

خراج عقیدت
خراج عقیدت

By

Published : May 22, 2022, 12:12 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ ہفتے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت پر کشمیری پنڈتوں نے موم بتیاں جلا کر احتجاج کیا۔ کشمیری پنڈت گاندربل ضلع کے تولہ مولہ نامی علاقہ میں اپنی برادری کے ایک فرد کے قتل کے خلاف موم بتیاں جلا کر احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ Candlelight Protest Over Killing Of Rahul Bhat۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں راہل بھٹ کی تصاویر لیے ہوئے تھے، واضح رہے کہ راہل بھٹ کو 12 مئی کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں ان کے دفتر کے اندر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ Rahul Bhatt Murder

خراج عقیدت

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور شرم کی بات ہے کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ہمارے پاس اب تک نہیں آۓ، یہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، تاکہ ہم بھی بے خوف ہوکر اپنی زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں:Protest Against Rahul Bhatt Killing: راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details