دوشنت بھٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کولگام میں ان کی تقریباً 117 کنال زمین ہے اور ان کے پاس اس کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین پر مقامی گروہ نے قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں پولیس سے شکایت کی گئی لیکن پولیس نے آج تک اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی۔
کولگام: کشمیری پنڈت نے مقامی افراد پر زمین ہڑپنے کا لگایا الزام - کشمیری مہاجر پنڈت دوشنت بھٹ
مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والے کشمیری مہاجر پنڈت دوشنت بھٹ نے کولگام کے مقامی شخص شوکت پر ان کی زمین ہڑپنے کا الزام عائد کیا۔
ایک کشمیری پنڈت نے کولگام کے مقامی افراد پر زمین ہڑپنے کا لگایا الزام
انہوں نے کہا کہ زمین پر غیرقانونی طور پر قبضہ کرنے والے افراد کی جانب سے مذکورہ زمین کو فروخت کئے جانے کی افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کو نہ ہی فروخت کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو پاور آف اٹارنی دی گئی ہے۔