ان دستکاروں نے دستکاری اشیاء پر ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف اُس وقت کی ڈوگرہ حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی اور احتجاج کے دوران ان پر حکومت وقت نے زور آزمائی کی جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے کئی دستکاروں کو اپنی جانیں گنوانی پڑی تھی۔
اسی تناظر میں آج ان دستکاروں کی قربانیوں کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ سمینار میں یاد کیا گیا۔