اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ - فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں مہلوک سکول پرنسپل سپندر کور کے انتم ارداس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہی فاروق عبداللہ نے سپندر کور کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 'ہم نے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ بات آپ یاد رکھیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کیوں نہ مجھے بھی گولی ماری جائے'۔

کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ
کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ

By

Published : Oct 14, 2021, 2:42 AM IST

Updated : Oct 14, 2021, 6:10 AM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھاکہ 'ہم نے حوصلہ رکھنا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ صرف آپ نے نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے۔ جب سب بھاگ گئے تو ایک قوم تھی جو یہیں رہی وہ آپ کی تھی۔ ہمیں یہاں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ نے تب مجھے حوصلہ دیا اُس وقت'۔ بعد ازاں فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، ہندوئوں ،سکھوﺅں اور عیسائیوں کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا یہی ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طوفان بپا ہے جس میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہاکہ 'سارے ہندوستان میں ایک طوفان بپا ہے اور مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوں کو بانٹا جا رہا ہے بانٹنے کی اس سیاست کو بند کرنا ہوگا اگر اس کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستان بھی نہیں بچے گا ہم سب کو اکٹھے ہو کر رہنا ہے'۔

کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا: 'ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہمت نہیں ہارنی ہے ان سے ڈرنا نہیں ہے، یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے'۔

دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: 'جماعت میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے'۔

بتا دیں کہ 7 اکتوبر کی صبح بائز ہائر سیکنڈری سکول عید گاہ سری نگر کے احاطے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسکول پرنسپل سپندر کور ساکن آلوچی باغ سری نگر اور ان کے ایک ساتھی دیپک چند ساکن جموں کو گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ کے دورے کے دوران لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔

اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر سردار شمی اوبرائے، اقلیتی سیل کے کنوینیر جگدیش سنگھ آزاد اور تنویر صادق بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کے لوگوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ لڑتا رہوں گا: جاوید رانا

فاروق عبداللہ نے آنجہانی کور کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لواحقین کے ساتھ شریک غم ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 14, 2021, 6:10 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details