کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کےلیے پروگرام ایس پی پی کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے میں مدد مل سکے۔ اس پروگرام کے انعقاد سے قبل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے یونیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس ویلفئیر کے زیراہتمام ماہانہ طویل ایس پی پی کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ اس موقعے پر ڈی ایس ڈبلیو کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد میر نے کہا کہ تعلیمی ادارے اس سنگین مسلے سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں اجتماعی سطح پر شعور اجاگر کرکے خودکشی کی روک تھام میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کشمیر میں بڑھتے خودکشی کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جارہی کوششوں میں اساتذہ اور طلباء کو شامل کرنا ضروری ہے۔ اس سنجیدہ مسلے کو پرُعزم انداز میں حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی شدید ضرورت ہے۔ رجسٹرار نے ایس پی پی کو یونیورسٹی کی مکمل حماعت کا یقین دلایا۔