کووڈ 19 کے بڑھتے خطرات اور خدشات کے پیش نظر وادی کشمیر میں جاری حالات کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ امتحانات کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے سوموار کو کالج سربراہان سے آئن لائن میٹنگ طلب کی ہے۔
کشمیریونیورسٹی کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ انڈر گریجویٹ کورسوں کیلئے امتحانات کے طریقہ کار کو طے کرنے کیلئے میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ یکم جون بروز سوموار کو دن کے 2 بجے طے کی گئی ہے اور اس لنک کو پیر کی صبح کنٹرولر امتحانات کے ذریعہ تیار کردہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔