اس سے قبل سنہ 2002 اور 2011 میں یونیورسٹی کو اے گریڈ حاصل ہوا تھا۔
اس بار یونیورسٹی کو 'این اے اے سی' نے سی جی پی اے اسکیل کے تحت 3.31 پوانٹس دیےہیں۔
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے ایک پیغام میں تمام طلبا، اساتذہ، عہدیداروں اور اسٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ 'اے پلس' گریڈ کا حصول یونیورسٹی کے لیے یقیناً اعزاز کی بات ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت نے تدریسی، غیر تدریسی عملہ، طلبا، اسکالرز کو مبارک باد پیش کی۔