گولف سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرینگر کے زبَرون پہاڑی کے دامن میں اور ڈل جھیل کے کنارے پر 'رائل اسپرنگ گولف کلب' میں ایک قومی سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 125 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ قومی نوجوان کھلاڑی شیخ نوید کول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مجھے بےحد خوشی ہے کہ میں کشمیر میں پہلی مرتبہ گولف کھیلوں گا جس کا میں کافی عرصہ سے انتظار کررہا تھا۔
دوسرے نوعمر کھلاڑی چکہ رنگاپہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر میں گولف کھیلنے کا الگ ہی مزا ہے اور یہ بین الاقوامی گولف سیاحت اور گولف ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے موزوں جگہ ہے۔
پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا کے ڈائریکٹر سمپت چھیری نے بتایا کہ' کشمیر میں گولف کو فروغ دینے کے لئے انہوں 125 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے، جس سے یہاں گولف سیاحت کو بھی فروغ ملے گا'۔