اردو

urdu

ETV Bharat / city

وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام - kashmir tourism report

وادی کشمیر سیاحوں کے لیے دنیا کی محفوظ ترین جگہ قرار دیتے ہوئے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کے خلاف جرائم کشمیر میں صفر کے برابر ہے جبکہ بھارت کی دیگر ریاستوں خاص کر دہلی،کولکتہ اور ممبئی میں سیاحوں کے خلاف جرائم کی شرح فیصدی سب سے زیادہ بتائی گئی یے۔

وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام
وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام

By

Published : Sep 17, 2021, 8:51 PM IST

این سی آر بی یعنی نیشنل کرائم بیورو رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں 2018 تا 2020 جموں وکشمیر سے ملکی یا غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ تشدد،جنسی زیادتی یا کسی دوسرے قسم کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے برعکس رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے خلاف مختلف جرائم کو انجام دینے کی پاداش میں 22 مختلف معاملات درج کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران انجام دئیے جاچکے ہیں۔

وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام

سیاحت شعبہ سے وابستہ افراد کا کہنا کہ این سی آر بی کی جاری کردہ رپورٹ ان بیرون ممالک کے لیے چشم کشا ہے جوکہ کشمیر سے متعلق غلط افواہیں پھیلا کر اپنے شہریوں کو کشمیر کی سیر پر آنے سے روکتے ہیں۔ان ممالک میں بیشتر یورپین ممالک، امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر محفوظ جگہ، فلموں کے لیے اچھا مقام: سارہ عارفین خان

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ کشمیری دہائیوں سے اپنے مہمان ملکی اور غیر ملکی سیلانیوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے رہے ہیں وہیں دنیا بھر میں کشمیر مہمان نوازی کے لیے مانا اور جانا جاتا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ماضی میں کئی ممالک نے اپنے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی ۔جس سے وابستہ افراد کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن سے جرائم میں مجموعی اضافہ

انہوں نے زمینی صورتحال اور اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے ان ممالک سے رابطہ کرکے سفری پابندیاں ہٹانے کی پہل کریں،تاکہ وادی کشمیر میں سیاحت کو پھر سے پٹری پر لایا جاسکے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details