وادی کشمیر میں ایک طرف موبائل انٹرنیٹ اور کالنگ سروس خدمات جزوی طور پر بند کر دی گی ہیں وہیں دوسری جانب شہر کے متعدد سڑکوں اور دیگر خارجی راستوں کو سکیورٹی فورسز نے خاردار تار اور بریکیڈس لگا دئے ہیں ۔
گیلانی کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ اور ان کی قبر کے آس پاس سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی باری نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گی ہے اور مقامی افراد کو جمعہ کے موقعہ پر جامع مسجد حیدرپورہ میں نماز ادا نہیں کرنے دی گی-
سرینگر شہر کی قدیم جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں آج بھی انتطامیہ کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گی۔گزشتہ ماہ صرف ایک بار ہی ان مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گی تھی۔
وہیں شہر کی دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گی تاہم بیشتر خطبہ مرحوم گیلانی کی شخصیات اور سیاست پر مبنی تھا۔
وادی میں تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بند رہی۔ دوسری جانب لوگوں کو ہسپتال اور سرکاری دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہیں ۔