اردو

urdu

ETV Bharat / city

International Human Rights Day:'کشمیر میں بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اقدام اٹھائے' - UAPA REMOVAL

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کونسل فار جسٹس Kashmir Council For Justice نے عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور بھارت کے آئینی جماعتوں کو کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوںHuman Rights Violation اور بنیادی حقوق کو بحال کرنے کے لیے اقدام اٹھائے پر روز دیا ہے۔

کشمیر میں بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اقدام اٹھائے
کشمیر میں بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اقدام اٹھائے

By

Published : Dec 13, 2021, 6:54 PM IST

انسانی حقوق کا عالمی دن کے موقعےInternational Human Rights Day پر کشمیر کونسل فار جسٹس نے عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور بھارت کے آئینی جماعتوں کو کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور بنیادی حقوق کو بحال کرنے کے لیے اقدام اٹھائے پر زود دیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ' اقوام متحدہ سے گزارش ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کو کہیں۔ اس کے علاوہ آرمڈ فورسز سپشلز پاور ایکٹ AFSPA، یو اے پی اے،UAPA اور دیگر سخت قوانین کو واپس لیا جائے کیونکہ ان قوانین کی وجہ سے وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو قانونی جوزیت مل رہی ہے۔'

مزید پڑھیں:International Human Rights Day In Kashmir: عالمی یوم انسانی حقوق کے روز کشمیر میں خاموشی


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سنگین نوعیت کی ہیں جو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مستحق ہیں۔ عدالتیں ایسے معاملات کو اس سنجیدگی اور ترجیح کے ساتھ نہیں لے رہی ہیں جو کہ دی گئی صورت حال میں دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ادارہ جاتی انصاف سے انکار ہوتا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ سنہ 1948 میں اقوام متحدہ نے عالمی یوم حقوق انسانی منانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، جس کے بعد 1950 میں 10 دسمبر کو اس کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی۔

28 ستمبر 1993 کو بھارت میں یوم حقوق انسانی نافذ کیا گیا، اسی برس 12 اکتوبر کو انسانی حقوق کمیشن کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details