اردو

urdu

ETV Bharat / city

UAE Investors in Kashmir Visit: کشمیر تجارت کے لیے موزون مقام، متحدہ عرب امارات کے تاجر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی انڈسٹریل اسکیم نے بڑے صنعت کاروں کو یہاں کی طرف دلچسپی بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں سے یونین ٹریٹری میں بڑے پیمانے پر بدلاؤ کا دور شروع ہوا ہے۔Manoj Sinha in SKICC

kashmir-a-suitable-place-for-trade-uae-investors-in-srinagar-visit
کشمیر تجارت کے لیے موزون مقام، متحدہ عرب امارات کے تاجر

By

Published : Mar 22, 2022, 9:37 PM IST

Updated : Mar 22, 2022, 10:40 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں کے ساتھ اچھی باتیں ہوئی اور ان باتوں کو جلد حقیقت میں بدل دیا جائے گا، تاکہ یونین ٹریٹری میں اقتصادیات اور تعمیر و ترقی کو فروغ ملے۔ سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی) میں سرمایہ کاروں کے ہمراہ منوج سنہا نے میڈیا سے مختصر خطاب کیا اور اس وفد کے مقصد کے متعلق خانکاری دی۔ UAE Investors in Kashmir Visit

کشمیر تجارت کے لیے موزون مقام، متحدہ عرب امارات کے تاجر



ایل جی منوج سنہا کا کہنا تھا کہ وفد میں مختلف سرمایہ کار اور دیگر اقتصادی شعبوں سے جڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اچھی باتیں ہوئی اور اب ان باتوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ وفد میں شامل متحدہ عرب امارات کے تاجروں عبداللہ الاشیبانی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 37 کمپنیوں کے مالک ہیں اور وادی کشمیر میں تجارت کرنے کے مواقع ڈھونڈے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر جنت کا ایک عظیم ٹکڑا ہے اور ان کو یہاں کے لوگ کافی مخلص لگے۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے یہاں آکر بالکل محفوظ پایا اور تجارت کرنے کے مختلف شعبوں میں مواقع پائے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے چار روزہ دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارتی نژاد سرمایہ کار اور سی ای اوز نے آج سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب میں حصہ لیا۔ 'گلف انوسٹمنٹ سمٹ (Gulf Investment Summit) کے نام سے منسوب اس تقریب میں منوج سنہا کے علاوہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری، وادی کے معروف تجار اور سرمایہ کار شامل تھے۔



33 افراد پر مشتمل اس وفد میں متحدہ عرب امارات سے 17، سعودی عرب سے دو اور بھارتی نژاد 14 سرمایہ کار اور کمپنیوں کے سی ای اوز شامل ہیں۔ یہ وفد منوج سنہا کے دبئی دورے کے دو ماہ بعد وادی میں آیا۔ دبئی کے اس دورے کے دوران ایل جی منوج سنہا اور محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ ان سرمایہ کاروں کا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


یہ وفد گزشتہ کل پہلگام کی سرو تفریح کے لیے گیا تھا اور صحت افزا مقام گلمرگ کا بھی دورہ کریں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل کرکے نجی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اراضی پر نجی کارخانے اور دیگر تجارتی مراکز قائم کرکے یونین ٹریٹری کی اقتصادی صورتحال میں مثبت بدلاو آئے گا۔

Last Updated : Mar 22, 2022, 10:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details