جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی President, Anjuman-e-Sharaiee Shia'an, Agha Syed Hasan Al-Safavi نے کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلم طالبات کی طرف سے حجاب سے متعلق دائر کی گئی عرضی پر عدالت کے فیصلے Hijab row کو اسلامی شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ سیاسی مقاصد کے لئے بھارتی مسلمانوں کو ہر سطح پر ہراسان کرنے کا رجحان تقویت پا رہا ہے اور اس کام میں ادارے سیاسی قوتوں کے سہولیت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آغا الصفوی نے بڈگام ضلع میں اپنے خطاب میں کہا کہ آئین ہند میں اقلیتوں کو دئے گئے مذہبی حقوق سے بھی یہ فیصلہ کوئی مطابقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے عزت و عفت اور عصمت کی حفاظت کو ہر مذہب میں اولین ترجیع دی گئی ہے اور اسلام نے اس حوالے سے حجاب کو لازمی قرار دیا ہے۔