اردو

urdu

By

Published : Oct 17, 2021, 6:40 PM IST

ETV Bharat / city

گاندربل: کنگن نالہ سندھ پُل کی تعمیر مکمل کیے جانے کا مطالبہ

کنگن علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ 'کچھ مہینے پہلے ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا اکہال پُل کا جائزہ لینے آئی تھیں اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کچھ دن کے بعد اس پل کا کام شروع ہوگا مگر تب سے لے کر آج تک اس پہ کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

گاندربل: کنگن نالہ سندھ پُل کی تعمیر مکمل کیے جانے کا مطالبہ
گاندربل: کنگن نالہ سندھ پُل کی تعمیر مکمل کیے جانے کا مطالبہ

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں نالہ سندھ پر تعمیر کیے جارہے پُل گزشتہ 13 برس سے تِشنہ تکمیل ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اکہال کنگن میں حکومت نے سنہ 2008 میں اس پُل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اکہال کنگن کے لوگوں کی مانگ ہے کہ علاقے میں ایک نیا پُل تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گاندربل: کنگن نالہ سندھ پُل کی تعمیر مکمل کیے جانے کا مطالبہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'اُس وقت کی حکومت نے لوگوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے پُل کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ تیرہ برس گزر گئے لیکن پُل کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہو پایا۔'

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ سال لوگوں سے وعدہ کیا گیا کہ پُل کو دسمبر 2020 تک مکمل کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے گا لیکن وہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

انہوں نے بتایا کہ 'کچھ مہینے پہلے ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا اکہال پُل کا جائزہ لینے آئی تھیں اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کچھ دن کے بعد اس پل کا کام شروع ہوگا مگر تب سے لے کر آج تک اس پہ کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گزارش کی ہے کہ اس پُل کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات حل ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details