پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ہفتہ کے روز گورنمنٹ ریلوے پولیس میں تعینات ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کاکا پورہ پلوامہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک شخص کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہو گیا Railway Cop injured in Kakapora Pulwama تھا۔
حکام نے بتایا اس شخص کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن بی کے پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے جس کو بچانے کی کوشش میں کاکا پورہ میں تعینات ایس پی او شبیر احمد زحمی ہوئے تھے۔