سرینگر:ڈل جھیل میں واقع کاچری محلہ کو ایک ماڈل گاؤں کے طور ابھارا جارہا ہے، تاکہ یہ بھی سیاحتی اعتبار سے دلکش اور پر کشش بن سکے اور شہر آفاق جھیل ڈل کے ساتھ ساتھ سیاح اس کاچری محلہ کا بھی نظارہ کرسکے۔Kachri Mohalla in Dal lake
فوج اور سول انتظامیہ کے آپسی اشتراک سے کاچری محلہ کو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لئے اس وقت کئی ترقیاتی کام ہاتھ میں لیے گئے ہیں۔ جہاں اس محلہ کے گردو نواح میں صفائی ستھرائی عمل میں لائی جارہی ہے، وہیں 24 گھنٹے پانی اور بجلی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ محلہ میں چھوٹے چھوٹے فٹ برجز اور پاتھس کے علاو ہوٹل اور ریستوران بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔Development of Kachri Mohalla in Dal lake
Kachri Mohalla in Dal lake: جھیل ڈل کے کاچری محلہ کو سیاحتی ولیج کے طور ابھارنے کی کوشش - ڈل جھیل کی تازہ خبر
فوج اور سول انتظامیہ کے آپسی اشتراک سے کاچری محلہ کو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لیے اس وقت مختلف ترقیاتی کام ہاتھ میں لیے گئے ہیں۔ جہاں اس محلہ کے گردو نواح میں صفائی ستھرائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ وہیں 24 گھنٹے پانی اور بجلی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ Kachri Mohalla in Dal lake
یہ بھی پڑھیں:
- Dal Dwellers on Rehabilitation: ڈل جھیل کے باشندوں کی بازآبادکاری مشکل کیوں؟
- Kashmir's Iconic Bookstore Closed: سرینگر کے معروف بک اسٹو اور ریڈنگ روم کو بند کر دیا گیا
حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب پر چنار کور کے جی او سی اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پو لے نے کاچری محلہ کو ٹورسٹ فلوٹنگ ولیج کے بطور وقف کیا ۔ منعقد تقریب پر محکمہ جنگلات، پھول بانی، شہری ترقی، تعمیرات عامہ،محکمہ ہینڈلوم اینڈ کرافٹس اور محکمہ باغبانی کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان کہتے ہیں کہ جھیل ڈل کے اندر ایسے کئی علاقے ہیں کہ جنہیں اسی طرز پر سرکار ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے لیے مختلف محکمے مل کر کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کاچری محلہ کی آبادی تقریبا 4 سو ہے۔غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والی اس آبادی کا ذریعہ معاش کاشتکاری ہے۔