سرینگر:سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما سید بشارت بخاری نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر بھرتی عمل میں دھاندلی کیوں ہوتی ہے اور پھر چانچ کے نام پر نئی کمیٹی تشکیل دے کر ان امیدواروں کے مسقتبل کو تاریک کیوں بنایا جارہا ہے جنہوں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سالہا سال محنت کی۔ سید بشارت بخاری نے ان باتوں کا اظہار احتجاج پر بیٹے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ کامیاب امیدواروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے ردعمل میں کیا۔ Syed Basharat Bukhari on FAA Aspirants
سید بشارت بخاری نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ احتجاج پر بھیٹے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی بات سن کر انہیں انصاف دیں۔ فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دے گئے اُمیدوار اپنے مطالبات کو لے کر سرینگر اور جموں میں گزشتہ 9 روز احتجاج کررہے ہیں۔