جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس موکش کھجوریا کاظمی اور ضلع گاندربل کے انتظامی جج نے عدالتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے ضلع عدالت گاندربل کا دورہ کیا، اور ضلع عدلیہ گاندربل کے بنیادی ڈھانچے کے معاملات کا بھی جائزہ لیا،اس دوران ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی، اس میٹنگ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل جیما بشیر، ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل،نکھل بورکر، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن گاندربل، جوڈیشل افسران اور بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
Justice Moksha Khajuria Kazmi reviewed the judicial activities
اس میٹنگ میں نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس گاندربل کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی زمین سمیت عدالتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق متعدد پہلؤں پرتبادلہ خیال کیا گیا،جج جسٹس موکش کھجوریا نے ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی کو ہدایت کی کہ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل، بار روم اور بار لائبریری کی عدالت میں رہائش کے لیے اضافی عمارت کی تعمیر کے لیے جگہ کی نشاندہی کریں۔