زخمی افراد جموں کے میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ اس حادثے میں ادیبہ نام کی ایک معصوم بچی زندہ بچ گئی ہے۔ اس حادثے میں ادیبہ نے اپنے ماں، باپ، 8 سالہ بھائی اور 20 دنوں بھائی کو کھو دیا۔ ادیبہ کا جموں کے میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔
اگرچہ ادیبہ قدرتی طور پر یتیم ہوگی تاہم مختلف انجمنوں نے اسے گود لینے کی بات کی جن میں چند سیاستدان اور غیر سرکاری انجمن بھی شامل ہیں۔ تاہم ادیبہ کے چچا محمد امین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پرورش وہ خود کریں گے۔