ڈسٹرکٹ امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بڈگام کی جانب سے منعقدہ 'جاب فیئر میلے' کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں جب سرکاری نوکری نہیں مل رہی ہیں، ایسے میں حکومت نے نوجوانوں کو خود کے روزگار کے لیے کئی اسکیمیں جاری کی ہیں۔تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکار کی ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرکے اپنا آپ کو خود مختار بنانا چاہئے'۔
شہباز مرزا نے کہا کہ 'سرکار نے نوجوانوں کو روزگار کے کئی مواقع فراہم کئے ہیں لیکن اگر کسی چیز کی کمی ہے وہ ہے بیداری۔
آپ کو بتادیں کہ بڈگام کے بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں ڈسٹرکٹ امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کی جانب سے آئی ٹی آئی اور پالی ٹیکنک سرٹیفکیٹ یافتہ طلبہ کے لئے اس میلے کا انعقاد کیا گیا۔