جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے چاروں اطراف اپنا جال بچھا رکھا ہے، جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان ذہنی تناو کے شکار ہو رہے ہیں۔ اس اہم معاملے پر روک تھام لگانے کےلئے اور روزگار کا حل ڈھونڈنے کےلئے ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی کی جانب سے گاندربل منی سیکرٹریٹ کی پارک میں ایک مفت جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی گاندربل نے کیا ہے ۔ اس جانکاری کیمپ میں گاندربل میں موجود مختلف محکمہ جات نے اپنے اپنے کیمپ لگا کر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کمانے کے بارے میں مختلف قسم کی جانکاری فراہم کی، تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما سکے۔
اس جانکاری کیمپ میں سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری اشخاص نے بھی اپنے اپنے اسٹال قائم کرکے نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی اس دوران تعلیم یافتہ نوجوان کو مختلف کورسز کے بارے میں جانکاری دی تاکہ وہ خود ہی اپنا روزگار کما سکے۔