چھ روز تک سڑکوں سے غائب رہنے کے بعد جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بجلی سے چلنے والے گاڑیاں(JKSRTC Electric Bus) جمعہ کے روز آج شہر سرینگر(Srinagar) کی سڑکیں پر دوبارہ نظر آئی۔ان گاڑیوں پر رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شہر میں چلنے پر ٹریفک محکمے(JK Traffic Department) کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی،جس کے بعد سے یہ گاڑیاں لال چوک میں قیام جے کے ایس ار ٹی سی کے یارڈ پر کھڑی تھی۔
آج صبح سے یہ گاڑیاں دوبارہ سے شہر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جے کے ایس ار ٹی سی ورکرز یونین کے صدر وجاہت حسین دورانی(Wajahat Hussain) کا کہنا ہے کہ "گزشتہ شام انتظامیہ کی جانب سے ان گاڑیوں پر عائد پابندی ہٹائی گئی۔ جس کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ و دیگر اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت(ETV Bharat) نے اس حوالے سے ایک تفصیلی خبر شائع کی تھی جس میں جے کے ایس ار ٹی سی کے ملازمین نے ان گاڑیوں کے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو ہو رہی مشکلات کا تفصیلی ذکر کیا تھا۔