جے کے ایک ایف کے ترجمان کے مطابق دلی کے تہار جیل میں قید یاسین ملک کی صحت جیل کے طبی عملے کی لاپرواہی سے بگڑتی جارہی ہے۔
یاسین ملک کی ناسازگار طبیعت پر جے کے ایل ایف کی تشویش - Yaseen Malik
علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے انکے مقید رہنما یاسین ملک کی ناسازگار طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاسین ملک کی ناسازگار طبیعت پر جے کے ایل ایف کی تشویش
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کی ایک آنکھ میں گزشتہ دو ہفتوں سے تکلیف ہے اور جیل کا طبی عملہ لاپرواہی برت رہا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ اس معاملے کی نوٹس لے کر بھارت کی حکومت کو باور کرانے کی کسی بھی قیدی کو انسانی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔