سرینگر: سرینگر کے شری پرتاپ کالج میں جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پول نے جموں و کشمیر میں یتیموں، بیواؤں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی راحت، رسانی اور بحالی کے لیے مختلف شعبوں میں سماجی خدمات کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ JK Yateem Foundation Scholarship
جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن (جے کے وائی ایف) نے 80 لڑکیوں اور 2 غیر مسلم طلباء سمیت 150 طلباء میں 9 لاکھ روپے کی پہلی قسط کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے۔ ان طلباء کا تعلق کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع سے تھا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود، زندگی میں آسانی اور بحالی کے لیے پوشیدہ انسانی صلاحیتوں، ہنر اور کو ابھارا کیا جائے۔
ذات، رنگ، نسل، علاقے اور مذہب سے بالاتر ہوکر کام کرنے کے یتیم فاؤنڈیشن کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، پول نے تمام رضاکار اور غیر سرکاری تنظیموں سے کہا کہ وہ خدمت خلق کے کام میں ایمانداری، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔ JK Yateem Foundation checks Distribution
انہوں نے کہا کہ رضاکار تنظیموں کو چاہیے کہ سماجی کام کو شفاف رکھیں، تنظیموں کو رجسٹرڈ کریں اور مستحقین کے بینک کھاتوں میں مالی امداد منتقل کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیموں کو عطیات اور اخراجات کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں میں خاص طور پر عطیہ دہندگان اور سماجی خدمت کے مقصد میں تعاون کرنے والوں میں اعتماد پیدا ہو۔ انہوں نے دیگر تمام سماجی خدمت تنظیموں سے کہا کہ وہ یتیم فاؤنڈیشن کے منظم، شفاف اور جمہوری طریقہ کارکی تقلید کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل کوالٹی ایشورنس (DIQA) کے ڈائریکٹر پروفیسر منظور احمد شاہ نے کہا کہ ایسے اقدامات کی اولین ترجیح کی ضرورت ہے جس سے ہونہار طلباء کو بہترین تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ JK Yateem Foundation checks Distribution