سرینگر: جموں و کشمیر کو پرندوں سمیت شاندار حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ پیر کے روز، جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت اور سینکوری نیچر فاؤنڈیشن (SNF) نے مشترکہ طور پر سرینگر میں جموں و کشمیر برڈ فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا۔
جموں و کشمیر برڈ فیسٹیول 2022 کا مقصد اس قدرتی ورثے کو زائرین اور مقامی لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور علاقے کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنا تھا۔ JK Bird Festival 2022
اس موقع پر جموں و کشمیر سیاحت محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر دیبا خالد پیر نے کہا کہ آج محکمہ نے سینکوری نیچر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں پائے جانے والے پرندوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسکول کے طلبا کو اس میں مدعو کیا گیا تھا۔کیونکہ وہ مستقبل ہیں اور آنے والے دنوں میں وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔