اردو

urdu

ETV Bharat / city

Corona Spike in JK: جموں و کشمیر میں کورونا کے 531 کیسز مثبت - کورونا کیسز جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ جمعے کے روز531 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔Corona Spike in JK

JK Reports 531 Fresh corona cases
جموں وکشمیر میں کورونا کے 531 کیسز مثبت

By

Published : Jul 22, 2022, 10:56 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج کیا رہا ہے۔ جمعے کے روز مزید 531 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 531 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جن میں سے 288 جموں صوبے سے اور 243 کشمیر ڈویژن سے آئے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 162، بارہمولہ میں 30،بڈگام 12، پلوامہ میں 10 کپواڑہ میں 4، اننت ناگ میں 2 ، بانڈی پورہ میں3، گاندربل میں 18 ، کولگام میں 2 کیسز رپورٹ مثبت آئی۔ Corona Spike in JK

جموں ضلع میں جمعے کے روز 152 رپورٹ مثبت آئی، ادھمپور میں 21، راجوری میں 10، ڈوڈہ میں 9، کٹھوعہ میں55 ، سانبہ میں 9، کشتواڑ میں 15 ، پونچھ میں 16 اور ریاسی میں 1 شخص میں کورونا وائرس پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز 197مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر حکومت نے سبھی اضلاع میں عوامی مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔چونکہ اس وقت وادی کشمیر میں شادی بیاہ کا سیزن جوبن پر ہے جس وجہ سے کورونا کے یومیہ معاملات میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات، بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔طبی ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے چار روز سے کووڈ کے یومیہ کیسز میں لگ بھگ ساٹھ سے ستر فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details