اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس نے مغل روڑ پر درماندہ مزدوروں کی مدد کی - ایس ایچ او ہیرپورہ

خراب موسم کے سبب تاریخی مغل روڑ پر درماندہ کئی مزدوروں کی مدد کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم سامنے آئی اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

پولیس نے مغل روڑ پر درماندہ مزدوروں کی مدد کی
پولیس نے مغل روڑ پر درماندہ مزدوروں کی مدد کی

By

Published : Nov 14, 2020, 9:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڑ پر پھنسے ہوئے بجلی ٹاور بنانے والے کئی افراد کو پولیس نے بچا لیا۔

پولیس نے مغل روڑ پر درماندہ مزدوروں کی مدد کی

نصف درجن سے زیادہ بجلی کے ٹاورز بنانے والے مزدور تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڑ پر دبجن کے علاقے میں درماندہ ہو گئے۔ جوں ہی شوپیاں پولیس کو اس معاملے کی اطلاع موصول ہوئی، ایس ایچ او ہیرپورہ کی قیادت میں ایک ٹیم فوری طور انکی مدد کے لئے روانہ ہوئی۔

دبجن پہنچ کر جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم نے ان افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ جس پر پھنسے مزدوروں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں کی طرح تاریخی مغل روڑ پر بھی ہفتہ کی صبح برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو خبر لکھے جانے تک جاری تھا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ درماندہ مزدوروں کو بچانا اولین ترجیح تھی، تاہم انکے سامان کو بھی جلد گاڑیوں میں لاد کر شوپیاں پہنچایا جائے گا۔

برفباری کی وجہ سے 84 کلومیٹر لمبی مغل شاہراہ، جو صوبہ جموں کے ضلع راجوری اور پونچھ کو راست وادی کشمیر سے ملاتی ہے، کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details