تامل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب اوٹی میں بھارتی فوج Helicopter crash in Tamil Nadu Coonoor کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت Bipin Rawat Dies in Chopper Crash بھی سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
ان کی وفات پر آج جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں فوج پولیس کے اعلی افسران اور بی جے پی کارکنان نے لالچوک میں جنرل بپن روات کو خراج تحسین پیش کیا۔
سرینگر میں فوج اور پولیس نے بپن راوت کو خراج تحسین کیا پیش یہ تقریب لال چوک کے گھنٹہ گھر کے پاس انجام دی گئی۔جس میں کشمیر کے چنار کور کے جی او سی ڈی پی پانڈے، کشمیر زون پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے حصہ لیا۔ وہیں تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چند کارکنان نے بھی شرکت کی۔اس دوران لال چوک سرینگر میں سکیورٹی فورسز کا خاصا انتطام کیا گیا۔
وہیں چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ ڈی پی پانڈے اور کشمیر زون پولیس کے ائی جی پی وجے کمار نے سی ڈی ایس بپن راوت کی وفات پر گہرے رنچ و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بپن راوت نے کشمیر میں بہت ساری خدمات بخوبی انجام دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خدمات کو جموں وکشمیر میں یاد رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں:Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: جنرل بپن راوت کے دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما سے خصوصی گفتگو
ہم آپ کو بتادیں گزشتہ روز تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔