اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ اور شوپیاں میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ - JK

جموں و کمشیر میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کی مہم عروج پر ہے۔ ایل جی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اس الیکشن میں ہر طرح کی شفافیت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ خطے میں جمہوری نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 23, 2020, 6:55 PM IST

جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور انہوں نے ڈی ڈی سی اور پنچایت کے ضمنی انتخابات سے متعلق ضلع انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، تاکہ آنے والے انتخابات کو بآسانی منعقد کرایا جا سکے۔

پلوامہ اور شوپیاں کے ڈپٹی کمشنر نے ایل جی کے مشیر کو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ انتخابات کی تیاروں سے آگاہ کیا۔ بالخصوص ووٹوں کی گنتی، تقسیم اور ووٹوں کو یکجا کرنے کے علاوہ امیدواروں کی حفاظت سے متعلق تیاریوں کی جانکاری فراہم کی۔

مشیر نے انتخابی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں پولنگ اسٹیشنز کی جگہ، اسٹرونگ کا قیام، انتخابی تربیت، پولنگ عملے کی تعیناتی اور واپسی شامل ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کے لئے ایک مناسب منصوبہ مرتب کریں اور جہاں جس چیز کی ضرورت ہو وہاں دستیابی کو یقینی بنائیں۔

مشیر نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ انتخابی مراکز پر غیر منقطع بجلی، پانی کی سپلائی اور ٹوئیلیٹ سمیت ہر طرح کی بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے جہاں بھی ضرورت ہو پولنگ اسٹیشنوں پر راشن اور ایل پی جی دستیاب رکھنے کو کہا۔ انہوں نے دونوں اضلاع خصوصا دور دراز علاقوں میں پولنگ بوتھ کو جانے والی تمام سڑکوں کے لئے جامع اسنو کلیئرنس پلان تیار کرنے کے علاوہ امیدواروں ، پولنگ عملہ، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی رہائش کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر، کشمیر پی کے پول، انسپکٹر جنرل پولیس، وجئے کمار، پلوامہ کے ضلعی ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنجر، ضلع ترقیاتی کمشنر چوہدری محمد یاسین اور دیگر اعلی افسران اور متعلقہ محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details