اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے کے ہائی کورٹ نے سرینگر میں کام شروع کیا - سکیورٹی فورسز سے متعلق خبریں

چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ گیتا متل کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے مین ونگ کے شروع کرنے پر سی آر پی ایف کے دستہ کے ذریعہ آج سالانہ دربار مو کے مطابق رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

jk high court
jk high court

By

Published : Jul 7, 2020, 12:36 AM IST

ہائیکورٹ کے ججز، رجسٹرار جنرل، رجسٹرار ویجیلنس، رجسٹری کے عہدیداران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

بعدازاں چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے عملے سے بات چیت کی اور کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کرنے کے باوجود انصاف کی فراہمی کے تئیں ان کی لگن اور عزم کی تعریف کی۔

چیف جسٹس نے امید ظاہر کی کہ ہائی کورٹ کا عملہ اور رجسٹری کے افسران و اہلکار اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔

خاص طور پر کووڈ 19 کی مہلک وبا کی وجہ سے اس سال کے دربار مو میں تاخیر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details