میٹنگ میں کمشنر سول ایوی ایشن، سیکرٹری سیاحت، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور ڈائریکٹر فائنانس سول ایو ی ایشن نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ مشیر موصوف نے کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دوروں پر آئے سیاحوں کو دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اہم مقامات کے مابین روابط استوار کرنے اور زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات پر غور کر رہا ہے۔
مشیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کے علاوہ کشمیر کے بھی کچھ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ ہیلی کاپٹر خدمات پائلٹ بنیاد پر شروع کی جا سکیں۔
جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں سے ہیلی کاپٹر خدمات متعارف کرنے کے لئے بہت ساری جگہیں زیر بحث آئیں۔