کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے مثبت معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے رات کے دوران کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے۔ ایسے میں لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کورونا کی تیسری لہر Covid Third Wave سے بچنے کے لیے کووڈ گائیڈ لائنز پر من عن عمل پیرا رہنے کی از حد ضرورت ہے تاکہ لاک ڈاؤن یا دیگر کسی اور پابندی سے Night Lockdown In J&K بچا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر کی معیشت پہلے ہی نقصان کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر تاجر پیشہ افراد لاک ڈاؤن پھر سے برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:DC Srinagar on Covid SOPs: ’رہنما خطوط کی خلاف ورزی اومیکرون کو دعوت دینے کے مترادف‘