گولف کورس میں پریکٹس کررہے ہیں ملک کے یہ نامور گولفر کہیں اور نہیں بلکہ جنت نظری کشمیر کے خوبصورت رائل اسپرنگ گولف کورس میں موجود ہیں جو کہ مقابلے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ رائل اسپرنگ گولف کورس میں جے کے اوپن 2021( JK open 2021) ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی شہرت یافتہ گالف کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پی جی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں کل 126 گولفرس حصہ لے رہے ہیں۔ ملک کے مختلف گولف کورسس میں کھیل چکے یہ کھلاڑی سرینگر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو دیکھ کر بے حد متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کئے جانے سے کشمیر میں گولف کھیل کو کافی فروغ حاصل ہوگا۔
رائل اسپرنگ گولف کورس میں اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے اور پروفیشنل گولفنگ کا بغور مشاہد کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں کے طلباء کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جو کہ اس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہوئے اکیڈمی میں گولف کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ تربیت پارہے ان بچوں کا کہنا ہے کہ رائل اسپرنگ گولف کورس کا پہلی بار مشاہدہ کرنے اور ملکی سطح کے نامور کھلاڑیوں کو رو برو دیکھتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ میں وادیٔ کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' زیر تعمیر