اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید - انڈر 19

جموں و کشمیر کے شیر کشمیرانڈورکرکٹ اسٹڈیم میں گزشتہ تین دن سے انڈر 19 کے تحت ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز جاری ہے۔جن میں نہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں-

کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا خوش وخروش قابل دید
کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا خوش وخروش قابل دید

By

Published : Aug 27, 2021, 8:20 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 2:39 PM IST

وادی کشمیر میں جہاں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے وہیں اب یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کی چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ٹرائلز کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا خوش وخروش قابل دید

شیر کشمیر انڈور کرکٹ اسٹڈیم میں گزشتہ تین دن سے انڈر 19 کے تحت ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز جاری ہے۔جن میں نہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔

مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سفید وردی پہنے یہ کھلاڑی اسٹیڈیم میں قطاروں میں لگے اپنی بھاری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔گزشتہ تین دنوں کے دوران جاری ان ٹرائلز میں 750سے زائد لڑکیاں اور لڑکے شرکت کر چکے ہیں۔

ٹرائلز اور پھر کھیلے جانے والے ڈرے میچز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی بنیاد پر منتخب ہونے والے کھلاڑی انڈر 19 میں رانجی ٹرافی کھیلے گے اورجموں کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ جاری ان ٹرائلز کی نگرانی کے لیے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے ماہر سابق کرکٹرس اور کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں ۔


یہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام کمانا چاہتے ہیں۔وہیں یہ اپنے خوابوں کو حقیقیت کا روپ دینے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں ۔ان ٹرائلز میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کا خوش وخروش بھی دیکھتے ہی بنتا ہے۔ ٹرائل میں شریک کھلاڑی اس طرح کے اقدامات کی سرہانا کررہے ہیں اور یہ پر امید ہیں کہ صیحی اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:


بہر حال اب چند دنوں میں یہ صاف واضح ہوجائے گا کہ ان ٹرائلز میں سیکنڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے کھلاڑیوں میں سے کتنے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر پائے گے۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details